Saturday, 27 January 2018

راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

https://goo.gl/hoUzvt

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے، جنوبی کوریا کے چنگ ہیون زخمی ہونے پر سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئے۔



میلبرن میں راجر فیڈرر کا جارحانہ کھیل جاری ہے، سوئس ٹینس سٹار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے جنوبی کوریا کے چنگ ہیون کے خلاف پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا۔


دوسرے سیٹ میں چنگ ہیون زخمی ہونے پر میچ سے دستبردار ہو گئے۔ راجر فیڈرر کا اتوار کو فائنل میں کروشیا کے مارن چلچ سے مقابلہ ہو گا۔ سابق عالمی نمبر ون راجر فیڈرر کیرئیر میں 30ویں بار گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچی ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...