https://goo.gl/DZwBDz
دونوں پانڈے اتوار کی سہ پہر کو پیدا ہوئے
چین کے زیر انتظام علاقے مکاؤ میں ایک دیوقامت پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
چین کے اس خطے میں پیدا ہونے والے یہ پہلے پانڈے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ کولون کے جائنٹ پانڈا پیویلین میں اتوار کی سہ پہر کو شن شن نامی پانڈا نے دو نر پانڈوں کو جنم دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ماں اور بڑا بچہ دونوں صحت مند ہیں لیکن چھوٹے بچے کا وزن معمول سے کم تھا اس لیے اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
شن شن اور اس کے نر ساتھی کائی کائي کو گذشتہ سال تحفے میں مکاؤ کو دیا گيا تھا۔
ایک سرکاری ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے قدرتی طور پر صحبت کی تاہم اس کے علاوہ شن شن کو کائی کائی کے تخم مصنوعی طور پر بھی دیے گئے۔
حکام کے مطابق شن شن نے کائی کائی کے ساتھ قدرتی طور پر صحبت کی تھی
شن شن کا بڑا بچہ پیدائش کے وقت 138 گرام کا تھا اور یہ مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے پیدا ہوا جبکہ چھوٹا بچہ صرف 8۔53گرام تھا اور اس کی پیدائش تقریبا ساڑھے چار بجے ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ پانڈا پیویلین بچے کی پیدائش کے سلسلے میں 14 جون سے بند ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, بچوں, جڑواں, دیوقامت, سائنس و ٹیکنالوجی, پانڈے, پیدائش, کی, کے, ہاں
Saturday, 27 January 2018
دیوقامت پانڈے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment