https://goo.gl/uXUhxh
لاہور (نیوز ڈیسک ) مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین سو روپے کے تازہ اضافے کے ساتھ ساڑھے 56 ہزار روپے تولہ تک پہنچ چکی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جہاں عوام الناس کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں پورے ملک کے کاروباری حلقے بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،ملک بھر میں سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک تو ملک بھر میں پہلے ہی مہنگائی کے حوالے سے زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، دوسرے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے ہیں اور اس کے منفی اثرات عوام کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں ۔ ایسے میں سونے کی قیمت میں اضافہ کاروبار کو مزید تباہ کر دے گا ۔دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو سماجی رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔ ملک میں اس وقت شادیوں کا سیزن عروج پر ہے اور ملک کے طول و عرض میں لوگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں ۔ سونا شادی کی تقریبات میں سجاوٹ اور آرائش کے حوالے سے ایک اہم جزو تسلیم کیا جاتا ہے لیکن اگر اس کی قیمتوں میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو آنے والے کچھ برسوں میں پاکستان میں خواتین کیلئے سونے کے زیورات پہننا کسی خواب سے کم نہیں ہوگا۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
پیٹرولیم مصنوعات کے بعد’’ سونا‘‘ مہنگا ، نئی قیمت جان کر عوام کے ہوش اُڑ جائینگے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment