https://goo.gl/it6gCx
قاہرہ(نیوز ڈیسک)”بِٹ کوائن ” کرنسی کو دنیا بھر میں ورچوئل کرنسی کی حیثیت حاصل ہے اور اس کی دن بدن مقبولیت میں اضافہ ہوتاجارہا۔ حالیہ دنوں میں اس کی قیمت لاکھوں میں پہنچ گئی ہے ۔مصر کے مفتی اعظم شوقی ابراہیم عبدالکریم نے ڈیجیٹل کرنسی ” بٹ کوائن “ (BitCoin) کے استعمال کو حرام قرار دے دیا ہے۔ مصر کے مفتی اعظم شوقی ابراہیم عبدالکریم نے فتویٰ دیا ہے جس کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے (آن لائن) لین دین اور سرمایہ کاری میں استعمال ہونے والی کرنسی ” بٹ کوائن “ حرام ہے۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ بٹ کوائن کے ذریعے خریداری اور لین دین میں نقصان سمیت کئی حوالوں سے اس کا استعمال شریعت میں جائز نہیں۔
مفتی اعظم شوقی ابراہیم عبدالکریم نے کہا ہے کہ سائبر کرنسی ہونے کی وجہ سے کوئی بھی بہ آسانی دھوکے کا شکار ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھائوکے باعث کسی بھی شخص اور قوم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔واضح رہے کہ بٹ کوائن ایک ایسی کرنسی ہے جس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں بلکہ یہ صرف انٹرنیٹ کے ذریعے (آن لائن) لین دین اور سرمایہ کاری ہی میں استعمال ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ کسی ملک کی سرکاری کرنسی بھی نہیں جبکہ دنیا کے بیشتر بینک بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول ہی نہیں کرتے۔اس کے باوجود آج دنیا بھر میں کرپٹو کرنسیز کا مجموعی حجم 600 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہوچکا ہے جبکہ دنیا بھر میں اس وقت 1000 سے زیادہ مختلف کرپٹو کرنسیز موجود ہیں۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
اس کرنسی میں لین دین حرام ، نئے فتوے نے شہریوں کو پریشان کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment