Tuesday, 23 January 2018

شادی شدی جوڑے نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو ہی جنسی استحصال کا نشانہ بنا ڈالا

https://goo.gl/HGQJXN
روس (نیوزڈیسک): دنیا بھر میں بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں سرگرم ہیں، اخبارات میں آئے روز ایک نئی کہانی سننے کو ملتی ہے ، کبھی خاندان کا کوئی قریبی ، کبھی چچا، کبھی تایا، کبھی ماموں اور کبھی محلے دار ہی کم سن بچیوں اور لڑکیوں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں ۔ لیکن حال ہی میں ایک جوڑے نے مبینہ طور پر اپنی

ہی بیٹی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا ڈالا۔جوڑے نے موقف اپنایا کہ اس پہلے کہ کوئی اور پاگل یا حیوان صفت انسان آ کر یہ کام کرتا ہم نے یہی بہتر سمجھا۔ پولیس نے اس جوڑے کو اپنی 12 سالہ بیٹی کومبینہ طور پر جنسی استحصال کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 34 سالہ جوڑے نے مبینہ طور پر اپنی 12 سالہ بیٹی پر جنسی تشدد کیا۔ والدہ نے پولیس کے سامنے بیان دیا کہ کسی درندہ صفت انسان سے بہتر تو ہم ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام والدین بلوغت کی زندگی سے قبل اپنی بیٹیوں کو تربیت دینا چاہتے ہیں۔ متاثرہ بچی پر گذشتہ دو سال سے جنسی تشدد کیا جا رہا ہے۔ بچی کا والد خود اور کبھی کبھی تو اس کی والدہ کے ہمراہ ایک ہی بستر پر اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر ایک جعلی جنسی عضو سے تکلیف پہنچاتی تھی۔ لڑکی کی والدہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو غیر فطری فعل پر بھی مجبور کرتے تھے۔ یہ معاملہ تب سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی حیض کے علاج کے لیے معالج کے پاس گئی جس نے دریافت کیا کہ 12 سالہ بچی کنواری نہیں ہے۔ پولیس نے والدین کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں کم ازکم 20 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...