Friday, 19 January 2018

ایک غلط تصویرجس نے ہنگامہ کھڑاکردیا

https://goo.gl/oncLsp
ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور ایسا ہی کچھ ان کے ساتھ حال ہی میں دوبارہ ہوگیا۔کرن جوہر اکشے کمار کے ساتھ فلم ’کیساری‘ بنانے جارہے ہیں، جس میں اکشے کمار مرکزی اداکار بنیں گے، جبکہ اب تک فلم میں مرکزی اداکارہ کے لیے کسی کا نام

سامنے نہیں آیا تھا۔اور آخر کار کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ فلم ’کیساری‘ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی کاسٹ کرلی گئیں ہیں۔تاہم اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کرن جوہر سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کرنے کے بجائے اکشے کمار کی تصویر ہی شیئر کردی۔دراصل اکشے کی یہ تصویر فلم میں ان کے کردار کا پہلا لُک بھی تھا، جبکہ پرینیتی چوپڑا کا فلم میں پہلا لُک اب تک شیئر نہیں کیا گیا۔کرن جوہر کی ٹویٹ کے بعد ہی ٹوئٹر صارفین نے کرن کا مذاق اڑانے کے ساتھ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔کسی نے پرینیتی کی فلم ’عشق زادے‘ سے لی گئی ان کی تصویر پر لکھا کہ ’اکشے کمار کی عشق زادے سے لی گئی بہترین ایکشن تصویر‘۔جبکہ کسی نے پرینیتی کی ایک اور فلم سے لی گئی ان کی تصویر کو اکشے کمار کا نام دے دیا۔انہوں نے کرن جوہر کی تصویر شیئر کی اور اسے پرینیتی کی بہترین تصویر قرار دیا۔اس تنقید کو دیکھتے ہوئے کرن جوہر نے ایک مرتبہ پھر فلم ’کیساری‘ میں مرکزی اداکارہ پرینیتی کے نام کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔اپنی نئی ٹویٹ میں انہوں نے اکشے کمار کی جگہ پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’وہ تصویر فلم کیساری کی ہی تھی، ٹوئٹر پر سب بہت جلدی تنقید کرتے ہیں، میں معذرت خواں ہوں‘۔خیال رہے کہ کشے کمار کی فلم ’کیساری‘ کی کہانی 1897 میں ہونے والی سرگڑھی کی جنگ پر مبنی ہے۔سرگڑھی کی جنگ برطانوی ہندوستان میں 18 ویں صدی کے اختتام پر پاکستانی علاقے نارتھ ویسٹ فرنٹیئر پوسٹ (این ڈبلیو ایف پی) حالیہ خیبرپختونخواہ صوبے میں سکھوں اور انگریزوں کے درمیان لڑی گئی تھی۔فلم میں اکشے کمار حولدار ایشار سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔کرن جوہر کی پروڈکشن اور ہدایت کار انوراگ سنگھ کی ڈائیریکشن میں بننے والی اس فلم کو اگلے سال ہولی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...