Tuesday, 23 January 2018

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں

https://urdukhabrain.pk/2018/01/24/urdu-news-14960
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میںچھٹی کا اعلان کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں 5

فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری،نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ہر سال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اور کانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...