Saturday, 13 January 2018

قصور واقعے نے کمسن بچوں کے والدین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا

https://goo.gl/ZJRF8b
راولپنڈی (نیوزڈیسک)نجی سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین نے سکول انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء وطالبات کے قبل ازوقت سکول پہنچنے پر پابندی عائد کی جائے۔خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے والدین نے پک اینڈ ڈراپ وین کے ذریعے طلباء و طالبات کے سکول وقت سے قبل پہنچنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ پک اینڈ ڈراپ سروس کے مالکان دو سے تین شفٹوں کو سکول چھوڑنے کی غرض سے بچوں کو سکول وقت سے بہت پہلے ڈراپ کردیتے ہیں جو کہ سراسر سیکورٹی رسک ہے۔ لہذا سکول انتظامیہ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے اور سکول وقت سے نصف گھنٹہ قبل سے زائد کسی بھی طالب علم کو سکول کی حدود میں داخل ہونے کی ممانعت کر دی جائے ۔ طلباء و طالبات کے والدین نے بتایاکہ طلباء و طالبات کی سکول وقت سے قبل سکول میں موجودگی کسی سانحہ قصور کو جنم دے سکتی ہے لہذا اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کیاجائے اور اس کو حل کیا جائے ۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...