https://goo.gl/nA3Ucf
نیو یارک(نیو زڈیسک ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزامات سے پہلے بھارت ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھے، کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں، کابل اس کے
پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں،17برس کی تاریخ بتاتی ہے افغانستان میں طاقت اور دبا ئو کی حکمت عملی خام خیالی ہے،طالبان تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں ۔اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ 17 برس کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سے آمدن، دہشتگردوں کوبیرونی مدد کی ضرورت ہی نہیں، افغانستان کا 40 فیصد حصہ کابل کے کنٹرول میں نہیں، اس صورت میں باہرسے تخریب کاری کی کیا ضرورت ہے اورکابل، اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں۔ملیحہ لودھی نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والا بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں تخریب کاری کا کھلا ثبوت ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبرالدین نے پاکستان پر بھارت اور افغانستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے اور دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگایا تھا۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ یہ سوچنا خام خیالی ہے کہ طاقت اوردبائو کی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائے گی، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصورکرنے والے حقائق کاجائزہ لیں، جب کہ پاکستان طالبان پر زور دیتا ہے کہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Sunday, 21 January 2018
کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment