https://goo.gl/cQJjNq
ئی دلی(نیوزڈیسک) رائزینا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد اسلحہ امریکی ہے ہم پہلے امریکا کا کردار کیوں درست نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہو گیا ہے اور روس پاکستان کو اسلحہ فراہم کرسکتاہے۔افغان میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا امریکا افغانستان کےمقابلے میں پاکستان
کو زیادہ اہمیت دیتا ہے کیونکہ عہدہ صدارت کے دوران انھوں نے امریکی وفد سے پاکستان کی حمایت سے متعلق سوال کیا تو نائب صدر جوبائیڈن نے کہا پاکستان افغانستان سے 50 فیصد زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات پر ہمیں توجہ رکھنی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر بہت تشویش ہے کیونکہ اربوں ڈالرز آئے، فوجی کوششیں کی گئیں لیکن افغانستان کی صورتحال میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تاہم روس کی طالبان سے ممکنہ معاونت کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 21 January 2018
امریکا افغانستان میں کیو ں ناکام ہوا؟ کونسا ملک پاکستان کو جدید اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟ حامد کرزئی تڑپ اٹھے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment