Wednesday, 24 January 2018

جنگ چھڑنے کا امکان۔۔!!چین نے بھارتی آرمی چیف کو وارننگ دیدی

https://goo.gl/YH8cJJ
بیجنگ(نیوزڈیسک) ترجمان چینی وزار ت خارجہ نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اورامن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو خبردارکیا ہے کہ بھارت ماضی سے سبق سیکھے، امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے، اپنے علاقے کی حفاظت کے لئے

ہرممکن اقدامات کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے پریس کانفرنس میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کا کے بیان کوغیر تعمیری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا بیان چین بھارت تعلقات کے لئے نقصان دہ ہے۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے خلاف ہے، اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گاوزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کےبیان سےثابت ہوگیا ، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال چینی سرحد عبورکی تھی، ڈانگ لانگ چین کاحصہ ہے اور ہم اسکی حفاظت کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...