https://goo.gl/bwZA6T
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل راب میننگ نے کہاہے کہ پاکستان کی امداد روکی نہیں معطل کی گئی جس کی بحالی کے لیے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی
کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ پاکستان سے ہمیں بڑی توقعات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک اور افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں نا ملیں اور نا ہی وہ پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کرسکیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد روکی نہیں معطل کی ہے، امداد کی بحالی کے لیے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، اس سلسلے میں پاکستان کو ان تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے جو وہ اٹھا سکتا ہے۔ امریکا دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لئے ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ غیررسمی بات چیت کرتے رہیں گے۔کرنل راب میننگ نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکا اور اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے مجموعی فوجیوں سے زیادہ پاکستان نے اپنے فوجیوں کی جانیں قربان کی ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 11 January 2018
ہم نے پاکستان کی امداد معطل نہیں کی بلکہ پاکستان کو صرف یہ کام کرنے کا کہا ہے ۔۔امریکہ کا نیا بیان جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment