https://goo.gl/t2NCVu
ہیملٹن (ویب ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے کے سبب تجربہ کار بلے باز شعیب ملک بقیہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ہملٹن میں کھیلے جا رہے چوتھے ون ڈے میچ میں حارث سہیل کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کی میدان میں آمد ہوئی لیکن اگلے ہی اوور میں سر پر گیند لگنے کے سبب وہ
زمین بوس ہو گئے۔مچل سینٹنر کی گیند پر انہوں نے رن لینے کی کوشش کی لیکن محمد حفیظ نے دلچسپی ظاہر نہ کی اور انہیں واپس کریز میں جانے کا اشارہ کیا جبکہ اس دوران نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے کور سے آ کر گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی جو سیدھا شعیب کے سر پر لگی جو اس وقت بغیر ہیلمٹ کے بیٹنگ کر رہے تھے۔واضح رہے کہ گیند شعیب ملک کے سر پر لگنے کے بعد باؤنڈری پار کر گئی جس سے تھرو کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔گیند لگنے کے بعد شعیب ملک زمین بوس ہو گئے اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت محسوس ہوئی لیکن وہ جلد ہی بیٹنگ کیلئے تیار ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوئے، انہوں نے چھ رنز بنائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پویلین لوٹنے کے بعد شعیب ملک کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور ان میں چوٹ کے کچھ آثار نظر آئے۔قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ وی پی سنگھ کے مطابق شعیب ملک ابھی ٹھیک ہیں اور آرام کر رہے ہیں لیکن طبی عملے کے مشورے پر وہ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔شعیب
ملک کی انجری کے سبب سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں شرکت بھی مشکوک نظر آتی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ حتمی فیصلہ میچ سے قبل کرے گی۔
Urdu Khabrain
Monday, 22 January 2018
بغیرہیلمٹ کھیلنامہنگاپڑ گیا،شعیب ملک سرپرگیند لگنے سے زخمی ۔۔۔۔سابق کپتان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment