https://goo.gl/4UVsdr
انقرہ (نیوزڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم متحدہ امریکہ کی دہشت گرد فورسسز کو جنم لینے سے قبل ہی ختم کر دیں گے ، آفرین اور منبچ میں کسی بھی وقت فوجی کاروائی شروع کی جا سکتی ہے، دہشت گرد تنظیم کے اڈوں پر لہرانے والے پرچموں کو آپ اپنے ہاتھوں سے اتاریں،ایسا نہ ہو کہ ہمیں انہیں آپ کے ہاتھ میں تھمانا نہ پڑے۔ایک
تقریب سے خطاب کرنے والے ایردوان نے امریکہ کے شمالی شام میں 30 ہزار نفری پر مشتمل ایک سرحدی قوت تشکیل دینے کے اعلان کے حوالے سے اپنے جائزات پیش کیے ۔ دہشت گرد قوتوں کے ترکی کے لیے خطرہ تشکیل دینے پر زور دینے والے صدر ایردوان نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی / وائے پی جی کے زیر کنٹرول علاقوں میں کسی ممکنہ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آفرین اور منبچ میں کسی بھی وقت فوجی کاروائی شروع کی جا سکتی ہےانہوں نے کہا ترقی کی جانب گامزن ترکی بعض حلقوں کے لیے بے چینی پیدا کرنے کا موجب بن رہا ہے اور یہ حلقے تواتر سے ترکی مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، امریکی تعاون حاصل ہونے والی پی کے کے ہمیں دھمکیاں دے رہی ہے، یہ ترکی کو اپنے خول میں کھینچنے کی متمنی ہے۔ ہم جس کا منہ توڑ جواب دیں گے ، حادہ مار توپوں سے ہم اس پر حملے کررہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔ یہ لوگ چاہے جو بھی پھندے کیوں نہ ریار کریں ، یہ ہمیں سن 2023 کیا ہداف تک رسائی میں روک نہیں سکتے۔صدر ایردوان نے کہا کہ تیس ہزار نفری پر مشتمل فوج وہاں پر تمھاری نمائندگی نہیں کرے گی اور تم اپنے سٹریٹیجک حصہ دار کے سامنے ذلیل و خوار ہو جائیگا۔ ہم اپنے تمام تر اتحادیوں سے یہ کہتے ہیں۔ دہشت گردوں اور ہمارے بیچ مت آئیں، یہ لوگ قاتل ہیں، وگرنہ نا خواہش کردہ صورتحال کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے ۔ دہشت گرد تنظیم کے اڈوں پر لہرانے والے پرچموں کو آپ اپنے ہاتھوں سے اتاریں ،ایسا نہ ہو کہ ہمیں انہیں آپ کے ہاتھ میں تھمانا نہ پڑے۔ دہشت گردوں کا ساتھ دینے والوں کو ہمیں مٹی تلے دبانے پر مجبور نہ کریں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 22 January 2018
امریکی فوج کو ہم ختم کر دیں گے۔۔۔ترک صدر نے اب تک کی بڑی دھمکی دیدی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment