Friday, 26 January 2018

میں یہ مطالبہ کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے بات کرنے کا موقع ہی نہیں دیا

https://goo.gl/LS4mfP
قصور (نیوزڈیسک) معصوم زینب کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے بولنے کا خاص موقع ہی نہیں دیا گیا، میں نے تو ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی سب اٹھ کھڑے ہوئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، میں نے تو ابھی چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹسسپریم کورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ٹیم کا شکریہ ہی ادا کیا تھا اور اب میں نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا

لیکن مجھے بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے اس حوالے سے پہلے بات بھی کی تھی لیکن پریس کانفرنس میں مجھے بات کرنے ہی نہیں دی گئی۔ وہ اٹھ گئے اور مجھے بھی اٹھا دیا گیا۔ میرا یہ مطالبہ ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے اور متعلقہ اداروں سے کہتا ہوں کہ جو آئینی ترمیم درکار ہے، اسے فوری طور پر کر کے ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ یہ لوگوں کیلئے عبرت کا نشان بن جائے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...