https://goo.gl/awJ2Ci
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کے مشروب کے استعمال سے نزلہ اور زکام سے بچا جا سکتا ہے۔ہاورڑ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض اوقات دوائیں اور ویکسین انسان کو فائد کے ساتھ نقصان بھی پہنچاتی ہیں تاہم قدرتی مشروبات کے استعمال سے سردی، ٹھنڈ اور نزلے کے اثرات سے بچاجاسکتا ہے۔
سیب ، گاجراور موسمی کا جوس قدرتی مرکب اورکئی وٹامنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 6، وٹامن اے اور سی ، پوٹاشیئم اور فولک ایسیڈ سردیوں سے متعلق امراض جیسے نزلہ، زکام اور فلو سے محفوظ رکھتے ہیں۔ سردیوں میں ٹماٹر کا جوس خاص فائدہ پہنچاتاہے کیونکہ یہ فولک ایسیڈ، فولاد اور وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سلاد کے پتوں ، چقندر، گاجر، ادرکاور بند گوبھی کے جوس میں کئی مفید عناصر موجود ہوتے ہیں جن میں میگنیشم ، پوٹاشیم، فولاد ، فیٹی ایسیڈ اور وٹامن سی شامل ہیں۔ یہ جوس مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ انفیکشنز جیسے امراض کے خلاف مزاحمت پیدا کرتاہے۔ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ سبزیوں کے جوس میں فولاد کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس سے مدافعتی نظام کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
چھوڑیں مہنگی دوائیاں ۔۔ نزلے زکام کا انتہائی آسان سا گھریلو علاج جانیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment