https://goo.gl/AWn5UH
کراچی : ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، ڈائریکٹرز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز بھی میدان میں آگئے، ڈی جی کیخلاف اعلیٰ حکام کو خط ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف افسران و ملازمین کا احتجاج جاری ہے، پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولر کی نمائندہ تنظیم ائیر ٹریفک کنٹرول گلڈ بھی ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف میدان میں آگئی۔
ڈائریکٹرز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے بھی ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا مطالبہ کردیا، ڈی جی سی اے اے کی برطرفی سے متعلق مشیر ہوا باز سردار مہتاب اور ایوی ایشن سیکریٹری کو خط ارسال کردیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹرولر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس سے سیفٹی کیلئے خطرات لاحق ہورہے ہیں، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ملازمت انتہائی حساس ہے ذرا سی غفلت سے مسافروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر پر ڈی جی سی اے اے کا شدید دباؤ ہے، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اختیار, اے, برطرفی, بزنس, جی, سی, شدت, معاملہ, ڈی, کا, کرگیا, کی
Monday, 1 January 2018
ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment