https://goo.gl/CB4Nt3
اقوام متحدہ نے نئے سال پر امن کی اپیل کی بجائے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے امن کا عمل الٹا ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے امن کا عمل الٹا ہوگیا۔ 2018 کے آغاز میں امن اپیل کی بجائے دنیا بھر کیلیے ریڈ الرٹ جاری کررہا ہوں، دنیا بھر میں قوم پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے، عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، تنازعات بڑھ گئے ہیں اور نئے خطرات نے جنم لے لیا ہے، عالمی ماحولیات میں تبدیلی ہماری سوچ سے زیادہ تیزی سے ہورہی ہے، ہمارے مستقبل کا انحصار یکجہتی کے راستے پر ہے۔ عالمی رہنما مشترکہ مقاصد کیلیے عوام کو قریب لا کر ان کا اعتماد بحال کریں اور نئے سال پر اختلافات کو دور کرنے کا عزم کریں، مجھے یقین ہے کہ ہم مل جل کر دنیا کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 1 January 2018
اقوام متحدہ نے سالِ نو پر امن اپیل کی بجائے ریڈ الرٹ جاری کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment