Monday, 22 January 2018

اسرائیل فلسطین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے: فلسطینی صدر محمود عباس

https://goo.gl/nusohL
فلسطین صدر محمود عباس کہتے ہیں اسرائیل فلسطین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور عالمی برادری کی خاموشی ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل فلسطین کو آزاد ریاست بنانے میں اپنا کردار واضح کرے۔

القدس کی حمایت میں منعقد ایک کانفرنس میں فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فلسطین کے معاملے پر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، انہوں نے فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کے ذریعہ اسرائیل کا فلسطین پر تسلط ختم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی اور دوسری تقسیم کے موقع پر اسرائیل نے فلسطین تیئس فیصد زمین پر قبضہ کیا تھا اب انہوں نے بائیس فیصد قبضہ کرکے فلسطینیوں کا حق غصب کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے قوانین کو بھی توڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کا فلسطین کے خلاف بیان ایک قابل افسوس اور مضحکہ خیز ہے، ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...