Tuesday, 23 January 2018

بیت المقدس کو فلسطین سے کوئی نہیں چھین سکتا،روس امریکا کیخلاف کھل کر سامنے آگیا

https://goo.gl/LfSyP4
ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے کہاہے کہ القدس بارے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف فلسیطینی صدرمحمود عباس کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے سالانہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وہ فلسطین کے صدر محمود عباس کے امریکا پر رنجاور غصے کے اظہار کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ لاوروف

کا یہ بیان محمود عباس کے حالیہ بیان کے تناظر میں ہے، جس میں انہوں نے امریکی صدر کی امن کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے مزید ثالثی کو قبول نہ کرنے کا اظہار کیا ہے۔اسرائیل فلسطینی تنازعے کے حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ کئی دنوں سے سن رہے ہیں کہ امریکا امن کوششوں کے حوالے سے ایک نئے پلان کا اعلان کرنے والا ہے اور اس پلان سے دونوں فریقوں کو اطمینان حاصل ہو گا لیکن ایسا ابھی تک کچھ بھی سامنے نہیں آیا جبکہ اسرائیل فلسطینی تنازعے کے اب تک حل نہ ہونے سے عالمی سطح پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...