Monday, 8 January 2018

سب سے زیادہ خلائی سفرکرنے والے جان ینگ چل بسے

https://goo.gl/FmMm3G
واشنگٹن : خلاء میں سب سے زیادہ سفر کرنے کا ا عزاز حاصل کرنے والے امریکی خلاء نورد جان ینگ87عمر میں چل بسے ، وہ چاند کی سطح پر چلنے والے نویں خلاء نورد تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ 6 مرتبہ خلاء کا سفر کرنے والے دنیا کے پہلے انسان جان ینگ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ جان ینگ پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاتھے، ناسا کے مطابق 42 سال پر محیط کیریئر میں جان ینگ وہ وہ واحد خلاء نورد تھے جو جیمینی اور اپولو پروگرام کے علاوہ اسپیس شٹل پروگرام کا حصّہ بن کر خلاء میں گئے۔



مجموعی طور پر وہ خلاء میں سب سے زیادہ عرصہ گزارنے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔


Astronaut John Young, who passed away at age 87, led a storied career that spanned three generations of spaceflight. He flew to space six times in the Gemini, Apollo & Space Shuttle programs. See images from his career: https://t.co/WOAGKrbo9h pic.twitter.com/WiqjvofHc8


— NASA (@NASA) January 7, 2018

ناسا کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر رابرٹ لائٹ فٹ کا کہنا ہے کہ جان ینگ امریکی خلائی ایجنسی کے سب سے زیادہ تجربہ کار خلانورد تھے۔

جان ینگ خلاء میں سب سے پہلے جانے والے اس گروپ میں شامل تھے جن کی بہادری اور عزم وہمت نے ہمارے ملک کیلئے پہلی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

We mourn the passing of astronaut John Young, who began his career with us in 1962, when he was selected from hundreds of young pilots for our second astronaut class. Spanning three generations of spaceflight, he went on to fly in space six times. More: https://t.co/R5eY8MIaG9 pic.twitter.com/pkOFt6zzpL


— NASA (@NASA) January 6, 2018

مرحوم بنیادی طور پر ایک ایوی ایشن انجینئر تھے جنہوں نے بعد ازاں ناسا کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, بسے, جان, خلائی, زیادہ, سب, سفرکرنے, سے, والے, چل, ینگ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...