Wednesday, 3 January 2018

حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کا فحش ترین گانا بنا ڈالا، دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، پاکستانی غضبناک ہو گئے

https://goo.gl/mG8mHp
پاکستانی فلم سٹار شان شاہد نے حال ہی میں فلم ”ارتھ“ ریلیز کی جس پر وہ بہت عرصے سے کام کر رہے تھے۔ فلم ریلیز ہوئی تو شان شاہد، حمائمہ ملک، مہیب مرزا اور یاسر حسین مرکزی کرداروں میں نظر آئے لیکن یہ فلم لوگوں کو متاثر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

ایک جانب لوگوں نے اس فلم کو زیادہ پسند نہیں کیا تو دوسری جانب اس فلم کے ’فحش‘ گانے ”ہونے دو“ کی ویڈیو نے پاکستانیوں کو غضبناک کر دیا ۔ حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کے تمام شرمناک ریکارڈ توڑ ڈالے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے لال پیلے ہو گئے۔

اس گانے میں حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے انتہائی فحش مناظر فلمائے جس کے باعث پاکستانیوں نے اسے خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے خوب ’لتے‘ لئے جا رہے ہیں۔

عام طور پر فحش مناظر والی کوئی بھی فلم خوب تنازعات کا شکار ہوتی ہے اور اس وجہ سے اچھی خاصی کمائی بھی کر لیتی ہے۔ لیکن ”ارتھ“ اس کوشش کے باوجود ”زمین“ سے جا لگی اور فحش گانا لوگوں کے غضب کا شکار ہو گیا ۔ صارفین کس قدر غصے میں مبتلا ہیں? اس کا اندازہ آپ نیچے دئیے گئے کمنٹس سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ” اوہ میرے خدا۔۔۔ مہیب مرزا نے مجھے بہت مایوس کیا ہے“
Pakistani Movie

ایک اور صارف نے لکھا ”یہ کیا بکواس ہے، کیا میں نے ابھی ’شیڈ آف گرے‘ دیکھی ہے؟ !؟! یہ پاکستان نہیں ہے، یہ ہم نہیں ہیں۔ خدا کے واسطے اس فلم کو پاک سرزمین کیساتھ جوڑ کر پاکستان کو بدنام مت کرو۔ شدید قابل نفرت ہے“
Pakistani Movie

ایک صارف نے ’ارتھ‘ کو بدترین فلموں میں سے ایک قرار دیا اور لکھا ”یہ بدترین فلموں میں سے ایک ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ اس فلم کو دیکھ کر دماغ کو اس قدر شدید نقصان پہنچا کہ سینما سے باہر آنے کے بعد کچھ سوچنے کے قابل بھی نہ تھا“

Pakistani Movie

ایک اور صارف نے لکھا ”یہ گانا فلم نہیں بچا سکا“
Pakistani Movie

ایک صارف نے چٹ پٹا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”اسے کہتے ہیں اضافی مصالحہ“

ایک صارف تو شدید غصے میں نظر آیا اور لکھا ”گرما گرم کیمسٹری ۔۔۔ واقعی؟ فٹے منہ ایسی کیمسٹری پر“

Pakistani Movie

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”کیمسٹری نہیں بلکہ یہ حیاتیاتی طور پر غلط ہیں!!“

Pakistani Movie

ایک اور صارف نے لکھا ”اور ہماری عوام اپنی بیٹیوں، بہنوں کے ساتھ ایسی فلمیں بیٹھ کر دیکھیں گے بھی کیونکہ اب تو یہ فیشن ہے ناں۔۔۔! اگر کوئی ایسا فیشن نہ کرے تو اسے پینڈو، نچلے طبقے کا یا پھر تنگ نظر اور تنگ سوچ کے خطابات سے نوازا جاتا ہے“
Pakistani Movie
ایک خاتون صارف نے تصویر کا دوسرا رخ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لکھا ”اس ویڈیو پر آنے والے کمنٹس کو دیکھ کر ایک بات تو واضح ہے۔۔۔ اگر پاکستانی ہالی ووڈ میں بننے والی کچھ اس طرح کی فلمیں دیکھیں تو یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر پاکستان میں ایسی کوئی فلم بن جائے تو یہ مسئلہ ہے۔۔۔ تالیاں“
Pakistani Movie

ایک اور صارف نے لکھا ”فلم دیکھی لیکن شان شاہد نے بہت مایوس کیا ہے۔ اس فلم میں حمائمہ ملک کے فحش مناظر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے“
Pakistani Movie
ایک صارف نے فلم کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”اچھا ہوا فلم ناکام ہو گئی۔۔۔ پاکستان کی ثقافت، اچھی کہانی اور اداکاری دکھاﺅ، بالی ووڈ اور غیر ملکی ثقافت کو مت پیش کرو“
Pakistani Movie
ایک اور صارف نے لکھا ”اگر یہ پاکستانی سینما کی ترقی ہے تو لعنت ہے ایسے سینما پر“
Pakistani Movie
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...