Saturday, 13 January 2018

سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ گرا کر تباہ کر دیا گیا، کس نے گرایا؟خطرناک دعویٰ سامنے آگیا

https://goo.gl/Pn5hKA
صنعاء(نیوزڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں پر سعودی اتحاد کی فضائی کاروائیوں کی خبریں تو ہر روز سامنے آتی ہیں لیکن پہلی بار باغیوں نے سعودی عرب پر ایسے خوفناک حملے کا دعوٰی کر دیا ہے کہ جان کر ہر کوئی حیرت زدہ رہ گیا ہے۔ حوثی باغیوں کے زیر انتظام ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک جنگی جہاز کو

میزائل حملے میں تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ باغیوں کا دعوٰی ہے کہ یہ سعودی عرب کا F-15جنگی جہاز ہے جسے انہوں نے یمن کے شمالی صوبے سعدا میں میزائل مار کر تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کا موقف ہے کہ یہ جنگی طیارہ باغیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھا اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ دی مرر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے اور یمنی باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی اتحاد نے دونوں پائلٹوں کو بحفاظت علاقے سے نکال لیا۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...