Saturday, 6 January 2018

پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام مسترد، امریکا وضاحت کرے: دفتر خارجہ

https://goo.gl/KW8Kav
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا امریکی اقدام مسترد کرتے ہیں، امریکی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، امریکا اقدام کی وضاحت کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی اور انسانی بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے، عالمی برادری مذہبی حقوق کے لیے اٹھائے جانے والےاقدامات سے باخبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں سے نارواسلوک والے ممالک کا نام واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اس فیصلے سے دوہرے معیار اور سیاسی مقاصد کا اندازہ ہوتا ہے، واچ لسٹ میں ڈالنےسے پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی


قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، گذشتہ پندرہ سال میں دہشت گردی کے خلاف 120 بلین ڈالرخرچ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں‌ اور الزامات کے جواب میں‌ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں‌ کہا گیا تھا کہ پاکستان نے یہ جنگ اپنے زور بازو سے لڑی اور خطے میں استحکام، شہریوں کے تحفظ کے لئے یہ جنگ جاری رکھی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے تعاون اور کردار سے عالمی برادری کو بھی فائدہ ہوا، پاک فوج نے تسلسل کےساتھ کارروائیوں سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، پاکستان کے اقدامات پرسرحد پار سے بھی ایسے اقدامات کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امداد کے باوجود پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں‌ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کی امداد بند کر دی گئی تھی۔

اس بیان اور امریکی اقدامات کا حکومت پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے سخت جواب دیا گیا، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاک امریکا تعلقات پر نظر ثانی کا عندیہ دیا تھا۔

اب دفتر خارجہ کی جانب سے یہ اہم بیان سامنے آیا ہے کہ پاکستان نے یہ جنگ اپنے وسائل پر لڑلی، گذشتہ پندرہ سال میں دہشت گردی کے خلاف 120 بلین ڈالرخرچ ہوئے، پاکستان کےتعاون سےعالمی برادری کوبھی فائدہ ہوا اور پاکستانی شہریوں‌ کے تحفظ کے لیے یہ جنگ جاری رکھی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, اقدام, امریکا, اہم ترین, خارجہ, دفتر, شامل, لسٹ, مسترد, میں, واچ, وضاحت, پاکستان, کا, کرنے, کرے, کو

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...