https://goo.gl/MYG4m3
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول اور ملٹری اداروں کی مشترکہ کوششوں سے زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے مجرم عمران سیریل کلر ہے۔
لاہور میں مقتولہ زینب کے والد اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے ساتھ انٹیلی جنس ایجنسیز اور دیگر اداروں کی انتھک محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ سیریل کلر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی، وزرا اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کیس کی پیروی کی۔
انہوں نے کہا کہ زینب کے والد اور میرا بھی دل چاہتا ہے کہ اس درندے کو چوک پر پھانسی لٹکا دیا جائے لیکن ہم سب قانون کے تابع ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کہیں گے کہ اس واقعے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ یہ کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلے گا اور اس میں بلا تاخیر تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
اس سے قبل کیس کے ملزم کا ڈی این اے زینب سمیت دیگر 7 وارداتوں سے بھی میچ ہوگیا۔ سفاک قاتل نے 2015ء میں پہلی بار معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔
زینب قتل کیس میں پکڑے جانے والا عمران مزید 7 کیسز میں بھی ملزم نکلا۔ پولیس کے مطابق زینب سمیت زیادتی کے بعد قتل کی گئی 7 بچیوں کا بھی ڈی این اے میچ کرگیا۔ ملزم عمران نے پہلی واردات جون 2015ء میں کی۔ ملزم 3 سال سے ایک ہی محلے اور گھر میں رہائش پذیر تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, دل, دوں, زینب, سرعام, شریف, شہباز, قاتل, پاکستان, پھانسی, چاہتا, کو, کے, گرفتار, ہے
Tuesday, 23 January 2018
دل چاہتا ہے زینب کے گرفتار قاتل کو سرعام پھانسی دوں، شہباز شریف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment