Monday, 22 January 2018

صحافی کے سوال پرصدرٹرمپ آگ بگولہ، رپورٹرکو پریس کانفرنس سے نکال دیا

https://goo.gl/yZH5Go
واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ میڈیا کونشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران سوال پسند نہ آیا تو رپورٹرکو کمرے سے ہی نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران امیگریشن پالیسی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں۔

جس کے بعد صحافیوں نے سوالات کا انبار لگا دیے ، لیکن ایک رپورٹرکا چبھتا ہوا سوال امریکی صدرٹرمپ کو ناراض کرگیا۔

سی این این کے رپورٹرجم اکوسٹا نے افریقی ملکوں سے متعلق سوال پوچھنا چاہا تو ٹرمپ آگ بگولہ ہوگئے اور رپورٹر کو آؤٹ کہہ کر پریس کانفرنس سے نکال دیا۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے لے کر امریکا میں ٹرمپ کے ناپسندیدہ صحافتی اداروں اور ان کے صحافیوں کے خلاف بدتمیزیوں اور نامناسب رویوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ تاحال جاری ہے۔

صدرٹرمپ اس سے قبل بھی پالیسیوں پرتنقید کرنے پرمیڈیا کوآڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس میں متنازعہ سوالات پوچھنے پر کئی صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی ہے اور بعض اوقات ان صحافیوں کو پریس بریفنگ سے باہر بھی نکال دیا جاتا ہے جبکہصدرٹرمپ جعلی نیوزنیٹ ورک ایوارڈ کااعلان بھی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمتعدد چینلز کوامریکی عوام کا دشمن قرار دے چکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اگ, بگولہ, دیا, رپورٹرکو, سوال, سے, صحافی, نکال, پرصدرٹرمپ, پریس, کانفرنس, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...