Tuesday, 9 January 2018

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

https://goo.gl/NWbFsD

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ اوپنر بدر منیر 141 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔



قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 207 رنز بنائے۔ عارف احمد نے57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد راشد نے 37 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گرین شرٹس نے محض 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف عبور کرلیا۔ اوپنر بدر منیر نے بیٹنگ میں اپنی فارم برقرار رکھی اور 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عامر اشفاق 46 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی پر بدر منیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گرین شرٹس کل دوسرے میچ میں جناح اسٹیڈیم میں گوجرانوالہ میں نیپال کے مدمقابل ہوں گی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...