https://goo.gl/2CHm4E
لاہور (نیو زڈیسک) معصوم زینب کے ہاتھ سے لکھے گئے آخری مضمون نے عوام کو مزید رنجیدہ کر دیا۔ زینب کا آخری مضمون دنیا نیوز نے حاصل کر لیا۔ ننھی زینب کی کتابیں اور کاپیاں اسی طرح اس کے بیگ میں موجود ہیں، جن پر 4 جنوری تک کا ہوم ورک موجود ہیں۔یہ وہی روز ہے جب زینب اغواء ہوئی اور پھر کبھی لوٹ کر گھر واپس نہ آئی۔ ننھی پری
زینب نے اپنے آخری ہوم ورک میں تحریر کیا کہ میرے والد کا نام امین ہے، میری عمر سات سال ہےاور میں قصور میں رہتی ہوں، میں اول جماعت میں پڑھتی ہوں، میں الفاروق اسکول میں پڑھتی ہوں۔زینب کے تحریر کردہ یہ جملے اب بھی موجود ہیں، جو ہمیں جھنجھوڑ جنجھوڑ کر یہ بتاتے رہیں گے زینب ایک پاکستانی بچی تھی، جس کی معصومیت، اس کے بچپن کو ہمارے ہی معاشرے کے ایک درندے نے چھین لیا۔ زینب کے اغواء اور قتل کے بعد ننھی پری کے والدین پل پل مرنے لگے ہیں۔ ہر شخص کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ درندہ انجام کو کب پہنچے گا؟دوسری جانب زینب کے افسوناک قتل پر بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے بھی اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 25 January 2018
معصوم زینب کے ہاتھ سے لکھے گئے آخری مضمون نے عوام کو مزید رنجیدہ کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment