https://goo.gl/qSg9pz
بالی وڈ اداکار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’ہیرو‘ کے مرکزی کردار سورج پنچولی کے سر پر اداکارہ جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔ عامر خان کے ساتھ فلم ’گجنی‘ میں مرکزی کردار کرنے والی اداکارہ جیا خان نے 2013 میں خودکشی کرلی تھی تاہم ان کی والدہ نے اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو اپنی بیٹی کی خودکشی کا ذمہ ٹھہرایا تھا۔
جیا خان کی والدہ نے عدالت سے خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی تھی جس پر کئی سالوں سے مقدمہ جاری ہے اور اب عدالت نے سورج پنچولی پر جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کی فرد جرم عائد کردی۔ گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے سورج پنچولی پر جیاخان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی، عدالت نے ملزم پر انڈین پینل کورٹ کی دفعہ 306 لگائی ہے جس میں انہیں کم از کم 10 قید کی سزا ہوسکتی ہے تاہم فرد جرم پر ٹرائل 17 فروری سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب اداکار کے والد آدتیہ پنچولی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 سالوں سے اس فیصلے کے منتظر تھے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب وہ عدالت میں اپنے بیٹے کو بے گناہ ثابت کریں گے۔ واضح رہے کہ سورج پنچولی نے اس مقدمے کے بعد 2015 میں سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب بھی سلو میاں ان کے کیریئر کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment