Friday, 2 February 2018

دبئی : پلاسٹک سرجری کے دوران کی ویڈیو وائرل، سرجن معطل، لائسنس منسوخ

https://goo.gl/3XdaXh

مشہور شخصیات کی پلاسٹک سرجری کرنے والے سرجن کو آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران بنائی گئی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے محکمہ صحت کی جانب سے مشہور پلاسٹک سرجن کو معطل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جن پر کلینک کے اندر بنائی گئی غیر مناسب ویڈیو منظرعام پر لانے کا الزام ہے۔ دبئی کے محکمہ صحت نے معروف سرجن کی اس حرکت کو نازیبا قرار دیتے ہوئے اُن کا لائسنس منسوخ کردیا ہے جب کہ ڈاکٹر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لیے کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔



خیال رہے پلاسٹک سرجری کے ذریعے لوگوں کو جازب نظر بنانے اور جسمانی خدوخال میں نمایاں اور پُر کشش تبدیلی لانے کے لیے مشہور سرجن نے اپنی ایک مریض کی دوران آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت دبئی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس ویڈیو کو غیر اخلاقی اور نازیبا قرار دیتے ہوئے روایات اور تہذیب کی خلاف ورزی گردانا تھا اور متعلقہ سرجن کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا تھا۔


یاد رہے کہ چہرے اور جسم کے دیگر اعضاء کی پلاسٹک سرجری کرکے انہیں جاذب نظر اور پر کشش بنانے والے دبئی کے مشہور پلاسٹک سرجن کا تعلق لبنان سے ہے اور ان کے مریضوں میں بڑی تعداد شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ہیں۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے پلاسٹک سرجن دبئی کے علاوہ کویت، سعودی عرب اور لبنان میں بھی کلینک چلارہے ہیں اور اپنی ویب سایٹ پر مشہور شخصیات کی پلاسٹک سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر بھی آویزاں کر رکھی ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...