https://goo.gl/jmaq3E
لندن(نیو زڈیسک)قاتل مچھلی نے بحر روم کا رخ کر لیا،کلر فش سے خارج ہونے والا زہر اپنی تاثیر میں “سائنائیڈ گیس” سے 1250 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقآئندہ موسم سرما میں یہ مچھلی بحر روم میں نمودار ہو گی۔ بحیرہ روم سے 8 عرب ممالک کے ساحل ملتے ہیں، ان ممالک میں 22.5 کروڑ سے زیادہ افراد بستے ہیں اور ہر سال کروڑوں
سیاح ان ممالک کا دورہ کرتے ہیں۔قاتل مچھلی کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 50 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور اس کا اصلی ٹھکانہ بحر ہند اور بحر الکاہل ہے۔ بحر روم میں پہلی مرتبہ یہ 2014 میں اٹلی میں نمودار ہوئی۔ اس کے ایک برس بعد مالٹا اور کروئیشیا میں دیکھی گئی اورپھر 2016 میں یونان کے جزیرے کریٹ میں ظاہر ہوئی۔ محققین کی توجہ حاصل کرنے کے بعد قاتل مچھلی کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ مصر اور اسرائیل میں بعض افراد کی ہلاکت کا سبب بنی۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق اس کو چھونے والا سنگین پیچیدگیوں کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، اِلا یہ کہ پکڑنے والا یہ جانتا ہو کہ اسے اپنا ہاتھ کہاں رکھنا ہے۔قاتل مچھلی کے زہر اور خطرے کے سبب مصر میں اس کا شکار ، فروخت اور بازاروں میں لانا ممنوع ہے۔اس وقت قاتل مچھلی بڑی تعداد میں نہر سوئز پہنچ کر مچھلیوں کے پسندیدہ دسترخوان کا رخ کر رہی ہے جہاں یورپی ممالک میں پناہ کے طالب درانداز ڈوب جانے کے بعد قاتل مچھلی کی خوراک بن جاتے ہیں۔ترکی میں اس مچھلی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جس کا وزن بعض مرتبہ 5 کلو گرام تک پہنچ جاتا ہے۔حکام
نے ساحلی شہروں کی آبادی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ننگے ہاتھوں سے اسے نہ چھوئیں بلکہ پلاسٹک کے برتن کے ذریعے پانی سے نکالیں اور پھر کسی گہرے گڑھے میں دفن کر دیں۔یورپی یونین نے بحر روم میںtoadfish (قاتل مچھلی) کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قریبا 3 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی رقم خرچ کی ہے۔ اس سلسلے میں فی کلو مچھلی کےعوض 4 ڈالر کی رقم ادا کی جا رہی ہے تا کہ مچھیروں کی اس کے شکار کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے اور سمندر اس مچھلی اور اس کی آفت سے محفوظ رہے۔اس مچھلی کو 1789 میں جرمن سائنس داںJohann Friedrich Gmelin نے دریافت کیا تھا۔ جوہان 1804 میں 56 برس کی عمر میں فوت ہو گیا۔ اس نے اس مچھلی کو سائنسی اصطلاح کےطور پرLagocephalus Sceleratus کا نام دیا تھا۔ تاہم عالمی سطح پر یہ مچھلیsilver-cheeked toadfish کے انگریزی نام سے جانی جاتی ہے کیوں کہ اس کا رنگ چاندی جیسا ہوتا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 8 February 2018
قاتل مچھلی نے بحر روم کا رخ کر لیا،کلر فش سے خارج ہونے والا زہر اپنی تاثیر میں “سائنائیڈ گیس” سے 1250 گنا زیادہ ہوتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment