Wednesday, 14 February 2018

پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں تبدیلی 15 ہزار روپے والے فون کی نئی قیمت کیا ہو گئی؟

https://goo.gl/88ZSk1
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کو پر لگ گئے ہیں، موبائل فونز مہنگے ہو گئے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے موبائلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، موبائل خریدنے والے بھی موبائل مہنگے ہونےسے پریشان ہیں،ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ایک دکاندار نے کہا کہ جب ڈالر 105 پر گیا تو اس

وقت موبائل کی قیمتوں میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہو گیا اور جب ڈالر 108 روپے پر گیا تو ہزار روپے بڑھ گئے۔ اس طرح قیمتیں بڑھتی گئیں، ایک اور دکاندارنے کہا کہ ایک موبائل پر پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے، کمپنی نے بھی بڑھائے ہیں اور جو باہر سے کیری کٹس آتی ہیں ان پر بھی پانچ پانچ سو روپیہ بڑھا ہے، اس موقع پر ایک گاہک نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں موبائل کا سیٹ 26 سو روپے کا لے کر گیا تھا اب دکاندار اس کی قیمت 28 سو سے 3 ہزار بتا رہا ہے، موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی درآمد پر ٹیکسز بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے موبائل کی سمگلنگ بڑھ گئی ہے، جس کی روک تھام کے لیے حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے،جہاں سستے موبائلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں مہنگے داموں فروخت ہونے موبائل فونز کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بھی موبائل مہنگے ہونے سے پریشان ہیں
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...