Thursday, 15 February 2018

ہانگ کانگ میں مسافر بس الٹنے سے 19 افراد ہلاک

https://goo.gl/ZD7g2L
شمالی علاقے تائی پو میں ڈبل ڈیکر بس الٹ جانے سے کم از کم 19 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حادثے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


تائی پو فائرڈیپارٹمنٹ کے افسر چان ہنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد بس کی اوپر کی منزل میں سوار تھے، حادثے میں 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔


زخمی ہونے والے افراد کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ دیگر افراد کو بھی شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔


پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعے کے حوالے سے عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس بے قابو ہوکر پھسل گئی اور سڑک کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور کھمبا بس کی دوسری منزل میں گھس گیا۔


 پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس پر غیرذمہ دارانہ طریقے سے ڈرائیونگ کرنے اور مسافروں کی ہلاکت کا سبب بننے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...