Thursday, 15 February 2018

مسلم لیگ (ن)کے جلسے میں کیا نعرے لگ گئے ؟ مریم نواز بھی گھبرا گئیں

https://goo.gl/dvUJxF
>میانوالی (نیوزڈیسک)میانوالی میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگنا شروع ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج میانوالی میں مسلم لیگ ن کا جلسہ تھا جس سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے خطاب کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں سات ہزار کے لگ بھگ کرسیاں لگائی گئیں تھیں جو کہ آدھے سےزیادہ خالی نظر آئیں اور

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے۔اس جلسے میں سب سے دلچسپ صورتحال تب دیکھنے میں آئی جب سٹیج سیکرٹری نے حنیف عباسی کا نام لیا اور کہا کہ حنیف عباسی وہ شخص ہیں جنھوں نے میانوالی کے خان کا راولپنڈی میں مقابلہ کر کے نواز شریف کا نام اونچا کیا جس کے بعد جلسہ گاہ میں آئے شرکاء ٹولیوں کی تعداد میں وہاں سے جانا شروع ہو گئے۔اور مین گیٹ پر پہنچنے کے بعد کچھ لوگوں نے آ ئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل اور اس کی ملحقہ آبادی کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دو ارب 30 کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ اس منصوبے سے تحصیل عیسیٰ خیل اور اس کے ملحقہ علاقوں کی ایک لاکھ 80 ہزار آبادی گیس کی سہولت سے مستفیدہوگی اور اس منصوبے کیلئے 58کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, بھی, جلسے, لگ, لیگ, مریم, مسلم, میں, نعرے, نواز, نکے, پاکستان, کیا, گئیں, گئے, گھبرا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...