Thursday, 8 February 2018

ہزار دولتمند افرادنے 2017کے دوران بیرون ملک سکونت اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیرون ملک جانیوالے

https://goo.gl/FoJcpE
نئی دہلی(نیو زڈیسک )7ہزار دولتمند افرادنے 2017کے دوران بیرون ملک سکونت اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیرون ملک جانیوالے مالداروں کی تعداد 2016کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے۔دولتمند افراد کی منتقلی کے اعتبار سے چین کے بعد ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ 2016میں ہندوستان سے 6ہزار مالدار افراد سمندر پار منتقل ہوئےجبکہ

2017میں یہ تعداد 7ہزار تک پہنچ گئی جبکہ چین کے10ہزار مالدار شہریوں نے دنیا کے دیگر ممالک میں سکونت اختیار کی۔ترکی سے6ہزار، برطانیہ سے4ہزار ، فرانس سے 4ہزار اور روسی وفاق سے 3ہزار دولتمندافراد نے اپنا ملک چھوڑ کر بیرونی ممالک میں سکونت اختیار کی۔ہندوستان سے جانیوالے مالدار افراد متحدہ عرب امارات، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سکونت اختیار کی۔جبکہ اس رپورٹ میں ایسے کوئی پاکستانی شامل نہیں جس نے اپنے ملک چھوڑا کر کسی دوسرے ملک میں سکونت اختیار کی ہو۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...