https://goo.gl/urFY9V
جکارتہ(نیوز ڈیسک) شادی کے رسوم و رواج ہر خطے کے کلچر کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ آپ نے شادی کی بہت سی رسوم کے بارے میں سن رکھا ہو گا لیکن انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر ایک ایسی عجیب و غریب رسم پائی جاتی ہے کہ جس کی مثال کہیں اور نہیں مل سکتی۔ یہ رسم کچھ اس طرح سے ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران دلہن اور دولہا دونوں
دلہن کے باپ کی گود میں بیٹھتے ہیں۔ وہ ایک ٹانگ پر دلہن کو اور دوسری پر دولہے کو بٹھاتا ہے اور اعلان کرتاہے کہ دونوں کا وزن برابر ہے۔ اس کا مقصد یہ پیغام دینا ہوتا ہے کہ دلہن اور دولہا اس کی نظر میں برابر ہیں اور ایک جیسی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر کے ممالک میں کئی اور ایسی ہی دلچسپ و عجیب رسوم پائی جاتی ہیں۔ سویڈن میں شادی کی یہ عجیب و غریب رسم پائی جاتی ہے کہ اگر تقریب کے دوران دولہا یا دلہن میں سے کوئی ایک کسی ضرورت کے لئے اپنی جگہ سے اُٹھ جائے تو دوسرے کے بوسے لئے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر دولہا اُٹھ جائے تو اس کے دوست دلہن کے بوسے لیتے ہیں اور اگر دلہن اٹھ جائیں تو اس کی سہیلیاں دلہے کے بوسے لیتی ہیں۔ جرمنی کی ایک رسم کے مطابق دولہا اور دلہن مل کر درخت کے تنے کو کاٹتے ہیں۔ یہ رسم تمام مہمانوں کے سامنے ادا کی جاتی ہے او راس کا مقصد یہ دکھانا ہوتا ہے کہ دولہا اور دلہن مل کر زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے کے لئے تیا رہیں۔ رومانیہ میں دلہن کے اغواءکی رسم پائی جاتی ہے۔ اس رسم میں قریبی دوست اور عزیز دلہن کو جھوٹ موٹ اغواءکرلیتے ہیں لیکن اسے بازیاب کروانے کے
لئے دولہے کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑتا ہے۔ فلپائنی روایات کے مطابق شادی سے قبل دولہا اور دلہن کو اکٹھے گھر گھر جاکر مہمانوں کو شادی کی دعوت دینا پڑتی ہے۔ اگر کسی کو دولہا دلہن خود گھر آکر دعوت نہ دیں تو وہ بہت ناراض ہوتے ہیں اور شادی میں شرکت نہیں کرتے۔ جرمنی میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمان اپنے ساتھ چینی کے نئے برتن لاتے ہیں جنہیں تقریب میں توڑا جاتا ہے۔ بعد میں دولہا اور دلہن ٹوٹے ہوئے برتنوں کا سارا ملبہ اور کرچیاں اٹھا کر صفائی کا کام کرتے ہیں۔ سوڈان کے نیرو قبیلے میں شادی اس وقت تک مکمل نہیں ہوجاتی جب تک دلہن کے ہاں دو بچے پیدا نہ ہوجائیں۔ اگر وہ ایک ہی بچے کو جنم دے اور اس کے بعد کوئی اولاد نہ ہو تو شادی کو نامکمل سمجھا جاتاہے اور دولہے کو حق حاصل ہوتاہے کہ وہ اسے طلاق دے دے۔ کوریا کی ایک عام رسم میں سہاگ رات سے قبل دولہے کے پاؤں کے تلوؤں پر مچھلی کا تشدد کیا جاتا ہے، او ربعض اوقات اس کے لئے چھڑی بھی استعمال کی جاتی ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 8 February 2018
وہ علاقہ جہاں شادی سے پہلے دولہا دلہن دونوں دلہن کے باپ کی گود میں بیٹھ کر یہ کام کرتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment