https://goo.gl/KETaaw
ابوظہبی (نیو زڈیسک) متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کو اپنے ملک میں نوکری کے حصول کیلئے کریکٹر (چال چلن) سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں نوکری کے خواہشمند کسی بھی غیر ملکی باشندے کو یہ سرٹیفیکیٹ اپنے ملک سے لینا ہو گا یا اس ملک سے لینا ہو گا جہاں وہ گزشتہ پانچ برسوں سےقیام پذیر
ہے۔اس کے علاوہ اس کو اپنے ملک میں قائم امارات کے سفارتخانہ یا وزارت برائے امورِ خارجہ سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہو گا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یہ شرط ملکی حفاظت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت رکھی ہے۔ اس شرط کے مطابق یو اے ای میں کام کرنے کے خواہشمند تمام درخواست دہندگان کو تصدیق نامہ دینا ہو گا، لیکن ان پر منحصر لوگوں کے لئے اس کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو بھی اس تصدیق نامہ کی حاجت نہیں ہو گی۔ یہ درخواست نامہ حاصل کرنے کے لئے شرطوں کا خاص ذکر نہیں کیا گیا لیکن اس کو پولس یا مقامی انتظامیہ کے ذریعہ مہیا کرایا جانا چاہیے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 8 February 2018
متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کو اپنے ملک میں نوکری کے حصول کیلئے کریکٹر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment