https://goo.gl/eDgbsu
واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں کے لیے اتنی ہی تباہ کن ہیں جتنا کہ کوئی شخص روزانہ 20 سیگریٹ پیتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی کی جانے والی تحقیق بیس سال جاری رہی ہے۔
یہ تحقیق ایک امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین خاص طورپر صفائی کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں۔ ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کی تیاری کے دوران 6235 مردو خواتین ک طویل عرصے تک تجزیہ کیا۔ اس لیے اس تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین گھروں میں صفائی کی مصنوعات کو مسلسل 10 سی20 سال کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کہ یومیہ بیس سیگریٹ پینے کے مترادف ہے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, تباہ, تحقیق, زیادہ, سگریٹس, سے, صفائی, عجیب و غریب, کن, کی, گھروں, ہےامریکی, یومیہ20
Wednesday, 21 February 2018
گھروں کی صفائی یومیہ20 سگریٹس سے زیادہ تباہ کن ہے،امریکی تحقیق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment