https://goo.gl/eZ2Uc7
لاہور (ویب ڈیسک ) آج کل بیشتر افراد سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں، جن میں سے کچھ کی بیٹریاں جب مرضی نکالی جاسکتی ہیں جبکہ کچھ کی فکس ہوتی ہیں۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آج تک اپنے سمارٹ فون کو غلط چارج کرتے رہے ہیں؟ جی ہاں اگر آپ اپنے سمارٹ فون کو دن میں کسی وقت کی بجائے رات بھر کے لیے چارج پر لگا چھوڑ دیتے ہیں تو اس سے کچھ وقت کے لیے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا، مگر اسے عادت بنا لینا کچھ ماہ کے اندر بیٹری کی زندگی ختم کرسکتا ہے۔یہ بات کیڈیکس نامی بیٹری کمپنی کی جانب صارفین کے لیے جاری بیان میں سامنے آئی۔ بیٹری کی زندگی کے حوالے سے کمپنی نے چند اہم مشورے صارفین کو دیئے۔ کمپنی کے مطابق لیتھیم اون بیٹریوں کو مکمل چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اس کا کیس لیڈ ایسڈ کے ساتھ ہوتا ہے۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ درحقیقت بہتر تو یہ ہے کہ بیٹری کو مکمل چارج نہ کریں کیونکہ ہائی وولٹیج بیٹری پر دباؤ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ جی ہاں واقعی جب سمارٹ فون بیٹری کو چارج کیا جاتا ہے اور اس کی گنجائش مکمل یا سوفیصد ہوجاتی ہے تو وہ فون بیٹری کی جانب ٹریکل چارج شروع کردیتا ہے تاکہ اسے کم ہونے سے روک سکے۔کیڈیکس کے مطابق ایسا ہونے پر بیٹری غیر ضروری دباؤ کا شکار ہونے لگتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈیوائس کو اس وقت ان پلگ کردیا جائے جب وہ سو فیصد تک پہنچ جائے یا اسی سے نوے فیصد پر ہی نکال دیا جانا چاہیے۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر آپ فون کو چارج پر لگا کر سوجائیں تو ایسا
ممکن نہیں ہوتا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ رات بھر چارج پر لگا چھوڑنے کی بجائے فون کو دن بھر میں کسی بھی فارغ وقت میں چارج کرنے کی عادت اپنائیں۔ ایسا کرنے سے بیٹری کی زندگی طویل عرصے تک برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسی طرح لیپ ٹاپ سے چارج کرنے کی بجائے مین پلگ کو استعمال کریں۔ چارج کرتے ہوئے فون کو ایرو پلین موڈ پر سوئچ کرنا تیز چارجنگ میں مدد دیتا ہے۔ تیز چارجر کو ہر وقت استعمال کرنا بھی بیٹری کی زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, 21 February 2018
اگر آپ اپنے سمارٹ فون کی بیٹری کی کارکردگی سے پریشان ہیں تو ہوسکتا ہے آپ بھی یہی غلطی کر رہے ہوں ! اسے فوراً چھوڑ دیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment