Saturday, 10 February 2018

لیبیا، کشتی حادثے میں بچ جانیوالے 28پاکستانیوں کو اغوا کرلیا گیا ،انہیں اب کہاں رکھا گیااور کیا سلوک کیا جارہا ہے،حیران کن انکشاف

https://goo.gl/XruvNr
اسلام آباد(اے این این)لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے 28 پاکستانی مسافروں کو اسمگلرز نے اغوا کرلیا۔اس سے پہلے غیر ملکی خبر ایجنسی نے آٹھ پاکستانیوں کے اغوا کی خبر دی تھی۔ نجی ٹی وی نے اب ایف آئی اے کے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانیوں کو اسمگلرز نے اغوا کیا ہے۔ایف آئی اے نے کہا

ہے کہ ان تمام پاکستانیوں کو لیبیا کے ضلع زاویہ کے ایک سیف ہاوسمیں رکھا گیا ہے، اغوا کرنے والوں نے قیدیوں کو موبائل فون دیئے ہیں اور وہ پاکستان میں اپنے گھر والوں سے رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ لیبیا کے ساحل پر گذشتہ ہفتے غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی۔اس حادثے میں 90 افراد کے ڈوبنے کی خبر آئی تھی، ان میں 32 افراد پاکستانی تھے، اب پتہ چلا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے کشتی کے حاد ثیمیں ڈوبنے سے کئی افراد کو بچالیا اور اب انہیں قید کرلیا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...