Saturday, 10 February 2018

دبئی میں ایسے بنک کا قیام جس سے ملازمین کی خوشیاں دوبالا

https://goo.gl/H2CPam
سرکاری ادارے کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے درمیان خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ملازمین کو مخلتف پیکیجز بہ طور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اپنی جدید سہولیات، پُر سکون ماحول اور ترقی کے پُرکشش مواقعوں کے باعث پوری دنیا میں خاص اہمیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ تجارت اور حصول روزگار کے لیے جوق در جوق یہاں کا رخ کرتے ہیں۔


اپنی جدیدیت اور حیران کن اقدامات سے توجہ حاصل کرنے والے اس ملک میں نئی پیشرفت ادارے کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام ہے۔


ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں قائم خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک سے ملازمین کو کسی نئی فلم کے شو کے ٹکٹس، میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹس، دو کی تعطیلات اور ہر وہ چیز جو ملامین کو خوش کرسکیں یہاں سے حاصل کرسکیں گے۔اس بینک فائدہ اُٹھانے کے لیے ملازمین کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہو گی اور ادارے میں کام کرنے والے ملازمین بہترین پرفارمنس دینے والے ملازم کا چناؤ اسے پوائنٹس دے کر کرتے ہیں جس ملازم کو جتنے پوائنٹس ملتے ہیں وہ بینک سے اتنی ہی ’خوشی‘ حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔


اس بینک میں ہر ملازم کو کاؤنٹ کھولنا ہوگا جس میں اپنی دلچسپی اور مزاح سے متعلق معلومات دینی ہو گئیں اور جب وہ ملازم مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تو ادارہ اس کے اکاؤنٹ میں اس کی دلچسپی اور مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی دلچسپی کا سامان کریڈٹ کردیتا ہے جسے ملازم ڈیبیٹ کر کے اپنی دلچسپی سے جڑی کوئی بھی خوشی حاصل کرسکتا ہے۔


خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک کی مرکزی صدر نے کہا کہ اگر کوئی ملازم اپنے کاؤنٹ میں یہ بات درج کراتا ہے کہ اُسےموسیقی سے دلچسپی ہے تو مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ادارہ ان کے اکاؤنٹ میں میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹ جمع کرادیتا ہے جو ملازم ڈیبیٹ کرالیتا ہے یوں خوشیاں تقسیم کرنے والا بینک ہمارے ملازمین کے لیے مسرت کا باعث بنتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...