https://goo.gl/2LL6NF
معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے جب کہ سندھ حکومت نے ان کے لئے ایک دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے روز قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی اجازت دی جائے، جمہوریت اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی جب کہ ان کے گھر پر سوگواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے سلسلے میں وہ آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
کراچی میں ملیر بار، سندھ بار کونسل اور کراچی بار کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، عدالتوں میں سائلین اور وکلاء کی تعداد معمول سے کم ہے جب کہ قیدیوں کو بھی جیل سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعزاز, تدفین, جہانگیر, سرکاری, سندھ, عاصمہ, مطالبہ, وزیراعلی, پاکستان, کا, کرنے, کی, کیساتھ
No comments:
Post a Comment