Sunday, 4 February 2018

اللہ کا شُکرہے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کامیابی حاصل کی: سرفراز احمد

https://goo.gl/DHPYKg
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پروطن پہنچنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر منتظرمیڈیا سے گفتگو کرنے سے اجتناب برتنے والے قومی کپتان نے مسکراہٹ کے ساتھ کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

پی سی بی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ مجھے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، تاہم صحافیوں کے مسلسل اصرار پر سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم میزبان سائیڈ کے خلاف ٹوئنٹی سیریز ایک کے مقابلے میں دو سے جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد ایک مرتبہ پھرٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبرون بن گیا، تاہم سرفراز احمد نے ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست اوروائٹ واش سمیت دیگرسوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اورسرعت کے ساتھ کارمیں بیٹھ کر گھر روانہ ہوگئے۔

سرفرازاحمد کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس بھی واپس وطن پہنچے، دبئی کے راستے کراچی آمد کے بعد جناح ایئر پورٹ پرمیڈیا سے مختصر بات چیت میں رومان رئیس نے کہا کہ میزبان سائیڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کی بنیادی وجہ ہماری بیٹنگ لائن کا فلاپ ہوجانا تھا۔

ہمارے بیٹسمین اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر سکے لیکن ہماری ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دوسرے روپ میں نظر آئی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2کی فتح کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربھی براجمان ہوگئی۔

ون ڈے سیریز میں 0-5 سے ناکامی کا داغ لگنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 کی فتح سے پاکستان ٹیم نے ناکامی کا قرض چکادیا۔

رومان رئیس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں فتح نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کر دیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...