Sunday, 4 February 2018

لاہور میں گُمشدہ افراد اور اشیاء کی تلاش کیلئے موبائل ایپ متعارف

https://goo.gl/MLJfF1
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے گُمشدہ افراد اور اشیاء کو تلاش کرنے کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے۔

گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے لیے اپنے موبائل فون پر یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی شکایت درج کروادیں۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہری اس ایپ میں کسی فرد، بچے، گاڑی یا گمشدہ سامان کی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

شہری اس ایپ کے ذریعے گمشدہ افراد یا چیزوں کو ان کے گھر والوں یا مالکان تک بھی پہنچاسکتے ہیں، انہیں بس ملنے والے شخص یا چیز کی تصویر اس ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگی۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اس ایپ کے ذریعے اب تک دو گمشدہ بچے، ایک کار، 152 موٹر سائیکلیں اور 6 رکشے تلاش کیے جا چکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...