Friday, 9 February 2018

’اگر چائے اس درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہو تو کینسر کا باعث بن سکتی ہے‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، اگر آپ بھی چائے پیتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

https://goo.gl/A3WcsJ
بیجنگ(نیوز ڈیسک) اکثر لوگ بہت گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک انتہائی سنگین نقصان بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو لوگ 65ڈگری سینٹی گریڈ تک یا اس سے زیادہ گرم چائے پیتے ہیں ان کے غذا کی نالی کے کینسرمیں مبتلا ہونے کے امکانات 5گنا بڑھ جاتے ہیں۔

جوگ لوگ سگریٹ نوشی کرتے یا شراب پیتے ہیں ان میں یہ نقصان اور زیادہ ہوتا ہے۔ “ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”65ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے غذا کی نالی میں زخم کر دیتی ہے جن کا بھرنا بہت مشکل ہوتا ہے چنانچہ یہ زخم بالآخر کینسر بن جاتے ہیں۔ سگریٹ اور شراب اس نقصان میں اس لیے اضافے کا باعث بنتی ہے کہ ان دونوں میں پائے جائے والے خطرناک زہریلے مادے ان زخموں پر لگ کر اس کے کینسر بننے کی رفتار بڑھا دیتے ہیں۔“ پیکنگ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس سنٹر کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جون لو کا کہنا تھا کہ ”یہ کینسر غذا کی نالی میں گلے سے معدے تک کسی بھی جگہ ہو سکتا ہے اور عمر کی 60اور 70کی دہائی میں موجود لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔جو لوگ مذکورہ درجہ حرارت سے کم گرم چائے پیتے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں کینسر لاحق ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔“
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...