Monday, 19 February 2018

ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں: بابر اعظم

https://goo.gl/hXhXkV
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز  بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ایک بڑے اور تجربے کار کھلاڑی ہیں، ہمیشہ سے انہیں فالو کرتا آیا ہوں، کوہلی جیسا کرکٹر بننے کی خواہش ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی بہترین کرکٹر ہیں، ان جیسا کھلاڑی بن نہیں سکتا لیکن کوشش کرتا ہوں، لوگوں کی تنقید اپنی جگہ میری پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دینے کے لیے محنت کر رہا ہوں، پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، اہم بات فٹنس کی ہے آپ جتنا فٹ رہیں گے اتنی اچھی فیلڈنگ اور بیٹنگ رہے گی۔


گزشتہ سال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ میں نے اپنا کیریئر ابھی شروع کیا ہے میرا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔


یاد رہے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے اور وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...