Monday, 19 February 2018

وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے ہائی الرٹ، وٹس ایپ ہیک کرنے کی تخریب کاریاں شروع

https://goo.gl/gnJJME
لاہور (نیوزڈیسک): پنجاب میں معروف میسجنگ سروس وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے لیے تخریب کاریوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کے پیش نظر وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ویب سائٹ لنکس سے وٹس ایپ اور وٹس ایپ گروپس کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ صارفین کو قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے ایک لنک وٹس ایپ کیا جاتا ہے۔جس پر کلک کرنے سے صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیکرز آپ کی فون لسٹ میں موجود نمبرز ، پیغامات اور وٹس ایپ پر موجود گروپس کی تفصیلات بآسانی حاصل کرسکتا ہے۔ ہیکرز صارفین کو قرعہ اندازی میں شامل ہونے اور مختلف انعامات جیتنے کا لالچ دے کر یہ لنکس 7 یا 14 دوستوں کو فارورڈ کرنے کی ہدایت بھی کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہائی الرٹ کے مطابق وٹس ایپ صارفین ان لنکس پر کلک کرنے اور انہیں آگے بھیجنے سے گریز کریں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...