Monday, 5 February 2018

اب گوگل پروازکی تاخیرکی پیشگی اطلاع بھی دے گا

https://goo.gl/wsxV7q

فضائی سفر کے دوران ایک پریشان کن مرحلہ پرواز کی تاخیر کا ہوتا ہے یا ایئرپورٹ پر انتظار کرنے والے افراد اس وقت اضطراب میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب اچانک پرواز کی تاخیرکا اعلان کردیا جائے۔


گوگل فلائٹ اپیلی کیشن نے حال ہی میں ایسی اپ ڈیٹس کی ہیں جس کے ذریعے پرواز کے تاخیرکی پیشگی اطلاع صارف کوحاصل ہوجائے گی، گوگل پرواز کی سابقہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے، موسم کی خرابی یا تاخیر کی کسی بھی وجوہات کا پتہ لگا کر صارف کو پیشگی اطلاع کرے گا کہ مذکورہ پرواز تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔


گوگل نے مسلسل فضائی سفر کرنے والوں کی مدد کے لیے بہت سے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جس میں سے ایک مصنوعی انٹیلی جنس کا ہے جو خودکار انداز میں فلائٹ کی تاخیر کی پیشگی اطلاع ازخود صارف کو دے گا۔


اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس کی متعلقہ فلائٹ مقررہ وقت پر اڑان بھرے گی یا اپنی منزل پر پہنچے گی تو وہ مذکورہ فلائٹ کی تفصیلات ایپ میں ڈال کر یہ جان لے گا کہ یہ فلائٹ بروقت اڑان یا لینڈ کرے گی یا پھر اس میں تاخیر ہوگی۔


گوگل فلائٹ ایپ مذکورہ پرواز کی دستیاب فلائٹ ہسٹری سے حساب کتاب لگانا شروع کردے گا ،حساب کتاب کے بعد اگر 80فیصدیقین ہوگیا کہ یہ فلائٹ دیر سے پہنچے گی تو صارف کو مطلع کردیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...