Monday, 5 February 2018

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بولڈ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

https://goo.gl/2epHzz
بھارتی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے کافی بولڈ لباس پہن رکھا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق میتھالی راج کا یہ عمل ان کے مداحوں کو بہت ناگوار گزرا اور انہوں نے تعریف کے بجائے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف نے میتھالی راج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’میم اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیجئے، لوگ آپ کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں لیکن آپ کے اس طرح لباس کو نہیں۔‘‘ایک اور مداح نے میتھالی راج کے لباس کے چناؤ کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کو ایسے لباس نہیں پہننے چاہئیں جب کہ ایک دوسرے صارف نے کہا کہ آپ کیوں اس طرح کی تصاویر آپ لوڈ کرتی ہیں، یہ اچھی نہیں ہیں۔ دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ آپ سے اس طرح کی تصاویر کی امید نہیں تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Sports News, World Sports News, بولڈ, بھارتی, تصویر, تنقید, سامنا, شیئر, ویمن, ٹیم, پر, کا, کرنے, کرکٹ, کو, کپتان, کھیل, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...