Friday, 2 February 2018

راؤ انوارکہاں‌ ہیں؟ پولیس کا اسلام آباد میں‌ چھاپا لاحاصل، وزیراعلیٰ سندھ لاعلم

https://goo.gl/vG6YoH
کراچی: راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ کی دی ہوئی مہلت ختم ہوگئی، مگر پولیس سابق ایس ایس پی ملیر کو تلاش کرنے میں‌ ناکام رہی. تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ کیس میں معطل سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری میں سندھ پولیس کے لیے اسلام آباد پولیس کا تعاون بھی کسی کام نہ آیا، اسلام کے سیکٹر ایف ٹین میں‌ پولیس کا چھاپا لاحاصل رہا.

آج سندھ پولیس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں راؤانوار کی تلاش میں اسلام آباد پولیس کی مدد سے چھاپہ مارا۔ پولیس ذرایع کے کمطابق چھاپا راؤ انوار کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا، مگر پولیس کو گھر خالی ملا۔



چھاپے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سندھ پولیس راؤ انوار کے گھرپر اشتہار لگا کرواپس چلی گئی۔ چھاپے کا سبب یہ اطلاعات تھیں کہ مفرور سابق ایس ایس پی وہاں قیام کیا کرتے تھے۔

اگر آپ کو پتا ہے کہ راؤ انوار کہا ہے، تو بتا دیں: وزیر اعلیٰ سندھ


ایک طرف پولیس کو پے در پے ناکامیوں کا سامنا ہے، دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد بھی شاہ بھی اس ضمن میں‌ یکسر لاعلم اور بے بس دکھائی دیتے ہیں.

کراچی میں‌ جب ایک صحافی نے سید مراد علی شاہ سے پوچھا کہ ’کیا رائو انوار سندھ میں ہیں؟‘ تو جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر انھیں پتا ہوتا، وہ ایکشن لیتے، لیکن اگر لیکن آپ کوپتا ہے، تو آپ بتا دیں۔



مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ پولیس نے سارے اداروں کولکھ دیا تھا، سارے ادارے بھی گرفتارنہیں کرسکے، تو کچھ کہنا مشکل ہے، میرے خیال میں کوئی اتنا طاقت ور نہیں ہوسکتا۔‘

یاد رہے کہ آج تونسہ میں جب میڈیا نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رائو انوار سے متعلق سوال کیا، تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, آباد, اسلام, انوارکہاں, اہم ترین, راؤ, سندھ, لاحاصل, لاعلم, میں, وزیراعلی, پولیس, چھاپا, کا, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...